لالہ موسیٰ،اولڈ جی ٹی روڈ کو شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے ایک ماڈل کے طور پر بنایا جائے گا،ڈپٹی کمشنر

لالہ موسیٰ۔29جنوری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا کہ اولڈ جی ٹی روڈ کو شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے ایک ماڈل کے طور پر بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسٹریٹ لائٹس آرائشی پلانٹس لگانے کے ساتھ ساتھ روڈ کے دونوں اطراف تجاوزات کو ختم کیا جائے گا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اولڈ جی ٹی روڈ کی تعمیر پر جاری کام کے جائزہ کی موقع پر کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈوپلمنٹ جیانگیر بٹ ایکسئین ہائی وے مہر عظمت،ڈی ایف او راشد چھٹہ، سی ای او میٹروپولیٹن کارپوریشن قمر ذیشان ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اولڈ جی ٹی روڈ کی تعمیر کا کام جلد مکمل کرلیا جائے 14.5کلومیٹر روڈ باب گجرات تا نیشنل فرنیچر تک تعمیر کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ روڈ پر موجود چوراہوں کو جدید طرز پر ڈائزین کاجائے اور خوبصورت مونومنٹس بنائے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ہدایت کی کہ روڈ کی تعمیر میں میٹریل کے معیار کا خاص خیال رکھا جائے کام کے معیار اور رفتار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور مقررہ وقت پر منصوبے کو مکمل کیاجائے