لاہور۔7دسمبر (اے پی پی):فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی علاقائی کمیٹی برائے خوراک کے کنوینئر شاہد عمران نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز کے طور پر تقرری پر مبارکباد دی ہے۔ اتوار کو اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی یہ ترقی ان کی دور اندیش قیادت، پیشہ ورانہ مہارت اور پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ …
لاہور، شاہد عمران کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تقرری پر مبارکباد
لاہور۔7دسمبر (اے پی پی):فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی علاقائی کمیٹی برائے خوراک کے کنوینئر شاہد عمران نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز کے طور پر تقرری پر مبارکباد دی ہے۔
اتوار کو اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی یہ ترقی ان کی دور اندیش قیادت، پیشہ ورانہ مہارت اور پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ان پر قوم کے اعتماد کی عکاس ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر بطور چیف آف ڈیفنس فورسز ملک کو دیرپا امن، استحکام اور خوشحالی کی طرف لے کر جائیں گے۔
انہوں نے قومی سلامتی کے اقدامات کے لیے کاروباری برادری کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ معاشی ترقی، سرمایہ کاری اور غذائی شعبے میں لچک کے لیے مضبوط دفاعی ڈھانچہ ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز کامیابی کے لیے دعا گو ہیں۔









