لاہور۔28نومبر (اے پی پی):پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے مسلسل مصروف عمل ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبہ بھر میں کریک ڈاون کے دوران 11 مقدمات درج کئے گئے، 3 ملزمان گرفتار ہوئے ،454 افراد کو 7 لاکھ 37 ہزار روپے سے زائد جرمانے عائد کیے گئے ، 32 کو وارننگ دی گئی اس کے علاوہ فصلوں کی باقیات جلانے کی 05، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 356 ، اور اینٹوں کے بھٹے کی ایک خلاف ورزی ہوئی ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں برس انسداد سموگ کریک ڈاون میں مجموعی طور پر 3125 ملزمان گرفتار کئے گئے، 3687 مقدمات درج کئے گئے،7213 افراد کو وارننگ جاری کی، 99917 افراد کو 09 کروڑ ، 78 لاکھ روپے سے زائد جرمانے کئے گئے ۔
انہوں نے کہا کہ فصلوں کی باقیات جلانے کی 1995، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 32082 خلاف ورزیاں سامنے آئیں،صنعتی سرگرمی کی 352 ، اینٹوں کے بھٹوں کی 1381، دیگر مقامات کی 332 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں ۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں زیادہ دھواں چھوڑنے والی 4820 گاڑیوں کے چالان ہوئے، 453 کو تھانوں میں بند کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ رواں برس شاہرات پر زیادہ دھواں چھوڑنے والی 08 لاکھ ، 43 ہزار 423 گاڑیوں کے چالان کئے گئے اور 01 لاکھ 69 ہزار 314 گاڑیوں کو بند کیا گیا ،
10 ہزار 82 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کئے گئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شاہراہوں، انڈسٹریل ایریاز ، زرعی سمیت دیگر مقامات پر انسداد سموگ کریک ڈاون میں تیزی کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ذمہ داران کے خلاف زیرو ٹالرنس کے تحت سخت کاروائی کی ہدایت کی ۔