لیاقت علی خان کی ملک وقوم کے لیے پیش کی گئی خدمات کوہمیشہ یاد رکھا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق

108

اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ لیاقت علی خان کی ملک وقوم کے لیے پیش کی گئی خدمات کوہمیشہ یاد رکھا جائے گا،لیاقت علی خان نے تحریک آزادی میں بھرپور کردار ادا کیا،ان کا شمار قائداعظم محمد علی جناح کے انتہائی با اعتماد اور مخلص ساتھیوں میں ہوتا ہے۔شہید ملت اور پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان کی برسی کے موقع پر بدھ کو جاری اپنے پیغام میں سپیکر نے کہا کہ شہید ملت لیاقت علی خان کی برسی کے موقع پر ان کی قوم و ملک کے لیے پیش کی جانے والی قربانیوں اور خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہید ملت لیاقت علی خان تحریک پاکستان کے سرگرم رہنما قائداعظم محمد علی جناح کے دست راست تھے۔

سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ لیاقت علی خان نے تحریک آزادی میں بھرپور کردار ادا کیا،یاقت علی خان کا شمار قائداعظم محمد علی جناح کے انتہائی با اعتماد اور مخلص ساتھیوں میں ہوتا ہے۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ شہید ملت لیاقت علی خان نے بطور وزیر اعظم پاکستان ملک کی بنیادوں کو مستحکم کرنے اور قوم کو متحد کرنے کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں،شہید ملت نےاصولوں اور نظریات پر سمجھوتہ کیے بغیر پاکستان کی آزادی، سلامتی اور ترقی کے لئے بھرپور جدوجہد کی۔

سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ لیاقت علی خان کی ملک وقوم کے لیے پیش کی گی قربانیوں کوہمیشہ یاد رکھا جائے گا،پاکستان کو ایک مضبوط، خوشحال اور پرامن ریاست بنانے کے ہمیں لیاقت علی خان کے نقش قدم پر چلنے کی ضرورت ہے۔سپیکر نے لیاقت علی خان کی برسی کو قومی یکجہتی اور اتحاد کے ساتھ منانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شہید ملت کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت میں اپنا کردار ادا کریں۔سپیکر سردار ایاز صادق نے اللہ تعالی سے لیاقت علی خان کے درجات کی بلندی اور ملک کی سلامتی اور ترقی کے لیے دعا کی۔