کیپ ٹاﺅن ۔ 04 جنوری (اے پی پی) جنوبی افریقن وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کوک نے بطور وکٹ کیپر سری لنکا کے خلاف انفرادی طور پر بڑی ٹیسٹ اننگز کھیلنے کا نیا ملکی ریکارڈ قائم کر دیا، کوک نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار سنچری بنا کر سابق ہم وطن وکٹ کیپر بلے باز مارک باﺅچر کا آئی لینڈرز کے خلاف بڑی …
مارک باﺅچر کا 16سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا

مزید خبریں
کیپ ٹاﺅن ۔ 04 جنوری (اے پی پی) جنوبی افریقن وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کوک نے بطور وکٹ کیپر سری لنکا کے خلاف انفرادی طور پر بڑی ٹیسٹ اننگز کھیلنے کا نیا ملکی ریکارڈ قائم کر دیا، کوک نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار سنچری بنا کر سابق ہم وطن وکٹ کیپر بلے باز مارک باﺅچر کا آئی لینڈرز کے خلاف بڑی اننگز کھیلنے کا 16 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا، باﺅچر نے 2001ءمیں سری لنکا کے خلاف کیپ ٹاﺅن ٹیسٹ میں 92 رنز کی اننگز کھیلی تھی جبکہ کوک نے 101 رنز کی اننگز کھیلی ہے۔








