مانسہرہ،کاغان،ناران اور بٹہ کنڈی کیلئے پائیدار سیاحت کا ماسٹر پلان تیار کرنے پر مشاورت
مانسہرہ،کاغان،ناران اور بٹہ کنڈی کیلئے پائیدار سیاحت کا ماسٹر پلان تیار کرنے پر مشاورت

مزید خبریں
مانسہرہ۔ 09 جون (اے پی پی):چیئرمین کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی جمیل احمد کی زیر صدارت مانسہرہ کے سیاحتی مقامات کاغان،ناران اور بٹہ کنڈی میں پائیدار سیاحت کے فروغ اور مربوط ترقی کےلئے ماسٹر پلاننگ کے سلسلے میں مشاورتی اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی،ضلعی انتظامیہ،بورڈ ممبران،سابق منتخب نمائندوں اور سیاحتی شعبے سے وابستہ مختلف سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے اربن پالیسی یونٹ کے حکام نے ماسٹر پلان کے مختلف پہلوؤں پر بریفنگ دیتے ہوئے سیاحتی مقامات کی خوبصورتی،ماحولیاتی تحفظ،ٹریفک مینجمنٹ،بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور پائیدار سیاحت کے فروغ کیلئے مجوزہ اقدامات سے آگاہ کیا۔اجلاس میں سیاحت کے فروغ،درپیش مسائل اور ترقیاتی ترجیحات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ شرکانے اپنی تجاویز،خدشات اور شکایات پیش کیں۔اجلاس میں اس امر پر زور دیا گیا کہ کاغان ویلی کے سیاحتی مقامات کی ترقی ماحول دوست اور دیرپا بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔








