لاہور۔13دسمبر (اے پی پی):صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے ہانگ کانگ ٹریڈ ڈیویلپمنٹ کونسل ایشیاء کی ڈائریکٹر ویان چینگ کی بذریعہ وڈیو لنک ملاقات ہوئی جس میں محکمہ صنعت و تجارت پنجاب اور ہانگ کانگ ٹریڈ ڈیویلپمنٹ کونسل کے مابین باہمی تعاون اور اشتراک پر بات چیت ہوئی۔ملاقات کے دوران ہانگ کانگ اور پنجاب کے مابین تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے باہمی تعاون اور اشتراک …
محکمہ صنعت پنجاب میں قائم ہانگ کانگ ڈیسک سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے کام کر رہا ہے،صوبائی وزیر

مزید خبریں
لاہور۔13دسمبر (اے پی پی):صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے ہانگ کانگ ٹریڈ ڈیویلپمنٹ کونسل ایشیاء کی ڈائریکٹر ویان چینگ کی بذریعہ وڈیو لنک ملاقات ہوئی جس میں محکمہ صنعت و تجارت پنجاب اور ہانگ کانگ ٹریڈ ڈیویلپمنٹ کونسل کے مابین باہمی تعاون اور اشتراک پر بات چیت ہوئی۔ملاقات کے دوران ہانگ کانگ اور پنجاب کے مابین تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے باہمی تعاون اور اشتراک پر اتفاق ہوا۔ڈائریکٹر ہانگ کانگ ٹریڈ ڈیویلپمنٹ کونسل نے بتایا کہ ہانگ کانگ میں جیمز اینڈ جیولری فیئر آئندہ سال مارچ اور الیکٹرونکس فیئر اپریل میں ہوگا۔
انہوں نے صنعتکاروں اور تاجروں کو دونوں ایونٹس میں بھرپور شرکت کی دعوت دی۔فیئر میں پاکستان پویلین کے قیام پر بھی اتفاق ہوا۔چوہدری شافع حسین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہانگ کانگ میں جیمز اینڈ جیولری فیئر اور الیکٹرونکس فیئر کا انعقاد خوش آئند امر ہے، پنجاب سے صنعتکاروں اور تاجروں کا وفد ان ایونٹس میں بھرپور شرکت کرے گا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ایسے ایونٹس برآمدات بڑھانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ صنعت و تجارت پنجاب میں ہانگ کانگ ڈیسک قائم کیا گیا ہے جو پنجاب اور ہانگ کانگ کے مابین تجارت وسرمایہ کاری بڑھانے کے لئے کام کررہا ہے۔ایگزیکٹو ممبر پنجاب سرمایہ کاری بورڈ ، ہیڈ آف ہانگ کانگ ڈیسک وہاب طارق بٹ اور دیگر بھی ملاقات میں موجود تھے۔








