مریم نواز کا گڑھے میں بچے کے ڈوب کر جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس، رپورٹ طلب کرلی

204
وزیراعلی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، تحصیل تونسہ میں ایڈزکے سدباب کے لئے آپریشنل پلان طلب کرلیا

لاہور۔13جولائی (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے احمد پور شرقیہ میں زیر تعمیر فلائی اوور کے نیچے گڑھے میں نو سالہ بچے کے ڈوب کر جاں بحق ہونے کے واقعہ پرگہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیاہے۔ وزیر اعلیٰ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کااظہار کیاہے۔

انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ترقیاتی منصوبوں پر سیفٹی گائیڈ لائنز پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔