مریم نوازکووطن واپس لانےوالےطیارےکی روانگی میں تاخیرکی وجہ اس میں سوارمسلم لیگ (ن) کےایک کارکن کی طبعیت کی اچانک خرابی تھی،مریم اورنگزیب کاٹویٹ

مریم اورنگزیب

اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کی رہنماء مریم نواز کو وطن واپس لانے والے طیارے کی روانگی میں تاخیر کی وجہ اس میں سوار مسلم لیگ (ن) کے ایک کارکن کی طبعیت کی اچانک خرابی تھی ۔

اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسافر کو فوری طبی امداد کےلئےبھجوا دیا گیا ۔ اب مریم نواز کی پرواز اڑان بھرنے کو تیار ہے۔ ان شاءاللہ، آپ سب کی دعاؤں میں چند گھنٹوں بعد مریم نواز لاہور میں ہوں گی۔