مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کی وطن واپسی کے وقت میں ردوبدل، مریم نواز اب 28 جنوری کو لاہور پہنچیں گی، وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا ٹویٹ

اسلام آباد۔24جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کی وطن واپسی کے وقت میں ردوبدل ہوا ہے، وہ اب 28 جنوری ہفتہ کو لاہور پہنچیں گی۔

منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے مریم نواز کی وطن واپسی کے وقت میں ردوبدل سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز صاحبہ اب 28 جنوری ہفتہ کی سہ پہر تین بجکر 5 منٹ پر لاہور پہنچیں گی۔