میلبورن ۔ 30 دسمبر (اے پی پی) قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز مصباح الحق نے آسٹریلیا کے ہاتھوں باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں شرمناک شکست کے بعد ریٹائرمنٹ کا عندیہ دے دیا، گزشتہ روز میلبورن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب مستقبل کے بارے میں سوچنے کا وقت آگیا ہے، ریٹائرمنٹ کا فیصلہ دو سے تین روز میں کریں …
مصباح الحق نے آسٹریلیا کے ہاتھوں باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں شکست کے بعد ریٹائرمنٹ کا عندیہ دے دیا

مزید خبریں
میلبورن ۔ 30 دسمبر (اے پی پی) قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز مصباح الحق نے آسٹریلیا کے ہاتھوں باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں شرمناک شکست کے بعد ریٹائرمنٹ کا عندیہ دے دیا، گزشتہ روز میلبورن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب مستقبل کے بارے میں سوچنے کا وقت آگیا ہے، ریٹائرمنٹ کا فیصلہ دو سے تین روز میں کریں گے۔ ٹیسٹ میں شکست کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پہلی اننگز میں اچھا سکور کرنے کے باوجود شکست پر بہت مایوسی ہوئی، کریڈٹ آسٹریلوی بلے بازوں کو جاتا ہے جنہوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کی۔








