مفرور اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے، انٹرپول سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں سے کوارڈینیشن بڑھائیں،آئی جی پنجاب

116
سرحدی کشیدگی کے دوران پولیس فارمیشنز کی کارکردگی شاندار رہی،ڈاکٹر عثمان انور

لاہور۔3جنوری (اے پی پی):آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ ریڈ بک میں شامل مفرور اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے، انٹرپول سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں سے کوارڈی نیشن بڑھائیں۔

سینٹرل پولیس آفس میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے آئی جی پنجاب نے کہا کہ بلیک بک میں شامل مفرور اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے انوسٹی گیشن، آپریشنز ونگز اور آرگنائزڈ کرائم یونٹ مشترکہ لائحہ عمل اپنائیں، سنگین اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری رکھے جائیں۔سنگین جرائم میں ملوث خطرناک اشتہاری مجرمان کو گرفتار کرنے والی ٹیموں کو انعامات دیئے جائیں گے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہیڈ منی والے اشتہاری مجرمان کی سرکوبی کے لئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی ، آئی جی پنجاب نے ٹاپ ٹین لسٹوں کے اشتہاری مجرموں کی گرفتاری یقینی بنانے کا حکم دیا۔ ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن پنجاب اظہر اکرم، ڈی آئی جی آپریشنز وقاص نذیر، اے آئی جی آپریشنز، اے آئی جی مانیٹرنگ سمیت سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔