کوالالمپور ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) ملائشین پام آئل کے دام گر گئے۔گزشتہ روز برسا ملائشیا ڈیرویٹو ایکسچینج میں جمعہ کی صبح پام آئل کے بہتر داموں میں سودے ہوئے تاہم چین کی طرف سے ڈیمانڈ میں کمی آنے سے تھوڑی دیر بعد دام گر گئے۔بنچ مارک پام آئل فیوچر ٹریڈینگ برائے جنوری کے نرخوں میں 0.5 فیصد کمی ہوئی اورمستقبل میں خریداری کے معاہدے 2718(650 ڈالر )فی ٹن …
ملائشین پام آئل کے دام گر گئے
کوالالمپور ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) ملائشین پام آئل کے دام گر گئے۔گزشتہ روز برسا ملائشیا ڈیرویٹو ایکسچینج میں جمعہ کی صبح پام آئل کے بہتر داموں میں سودے ہوئے تاہم چین کی طرف سے ڈیمانڈ میں کمی آنے سے تھوڑی دیر بعد دام گر گئے۔بنچ مارک پام آئل فیوچر ٹریڈینگ برائے جنوری کے نرخوں میں 0.5 فیصد کمی ہوئی اورمستقبل میں خریداری کے معاہدے 2718(650 ڈالر )فی ٹن میں طے ہوئے،جمعہ کو اس بازار میں 25,25 ٹن کی 46,212 کھیپوں کے سودے ہوئے۔گزشتہ منگل کو پام آئل کے نرخ ڈھائی سال کی بلند سطح پر آئے تھے۔









