ملتان، بزرگ شہری پر تشدد کرکے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل کرنے والے دو مرکزی ملزمان گرفتار،اغواء اور تشدد کا مقدمہ درج

209
Shopkeeper arrested
Shopkeeper arrested

ملتان۔ 04 مئی (اے پی پی):ملتان پولیس نے بزرگ شہری پر تشدد کرکے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل کرنے والے دو مرکزی ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے خلاف اغواء اور تشدد کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ترجمان پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر بزرگ شہری اسحاق ولد اشفاق کے ساتھ بدسلوکی کی ویڈیو وائرل ہوئی۔

آر پی او ملتان نے واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزمان کو ٹریس کر کے فوری گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے۔جس پر ایس ایچ او تھانہ صدر ملتان نزاکت اقبال اور ایس ایچ او تھانہ مخدوم رشید محمد بلال نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث مرکزی ملزمان عرفان اور محمد سلیم کو گرفتار کرلیا ۔

آر پی او ملتان نے کہا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے،دیگر ملوث ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔