ملتان، واسا کی نادہندگان کے خلاف کارروائیاں جاری،143 کنکشنز منقطع کر دئیے

156
Wasa
Wasa

ملتان۔ 08 مارچ (اے پی پی):منیجنگ ڈائریکٹر واسا چوہدری محمد دانش کی ہدایت پر شعبہ ریکوری کی طرف سے نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ گھریلو،کمرشل صارفین کے خلاف بھی بھرپور کارروائی کی جا رہی ہے۔ ڈائریکٹر انجینئرنگ و ریکوری عبدالسلام کی سربراہی میں شہر بھر کے تمام سرکل انچارج کی نگرانی میں سپیشل ڈسکنکشن ٹیمیں ڈیفالٹرز کے خلاف متحرک ہیں۔

گزشتہ روز شہر بھر میں 16 سرکل انچارجز نے 37لاکھ 18ہزار روپے کی ریکوری کی اور سیوریج اور واٹر سپلائی کے بل ادا نہ کرنے والے گھریلو اور کمرشل صارفین کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 143 کنکشنز منقطع کردیئے ۔اس موقع پر نادہندگان کوڈیڈ لائن دی گئی کہ وہ اپنے ذمہ واسابلوں کی مد میں واجبات کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائیں بصورت دیگر ان کے کنکشن منقطع کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔