ملتان ڈویژن کی 393 یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

66
جڑواں شہروں میں انسدادپولیو مہم اختتام پذیر، ہدف سے 11 فیصد زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے،ڈپٹی کمشنر ز کامشترکہ جائزہ اجلاس

ملتان ۔ 03 فروری (اے پی پی):ملتان ڈویژن کی 393 یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا۔

اس حوالہ سے پیر کو کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خان نے نیشنل کوارڈینیٹر پولیو پروگرام کیپٹن (ر) انوار الحق سے ملاقات میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو مہم 3 تا 7 فروری تک جاری رہے گی، ڈویژن میں 10 ہزار سے زائد ٹیمیں 26 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی۔

ملاقات میں انسداد پولیو مہم کی کامیابی اور ملک سے پولیو کے خاتمے بارے بات چیت ہوئی۔ کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے ناگزیر ہیں، پولیو قطرے پلانے سےانکار کرنے والے والدین کے خلاف سخت قانونی کارروائی کے احکامات دیے ہیں، بین الاقوامی سطح پر پاکستان کو پولیو فری بنانے کیلئے والدین کا تعاون اہم ہے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ملتان محمد علی بخاری ، ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن کریم بخش بھی موجود تھے