ملک بھر میں ایک ہفتے کے دوران کورونا وائرس کے30کیس رپورٹ،2مریضوں کی حالت تشویش ناک

82
National Institute of Health
National Institute of Health

اسلام آباد۔22اگست (اے پی پی):ملک بھر میں ایک ہفتے کے دوران کورونا وائرس کے30کیس رپورٹ ہوئے اور 2مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

منگل کوقومی ادارہ صحت(این آئی ایچ)کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں14 سے 20 اگست کے دوران کورونا وائرس کے7ہزار676ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے30ٹیسٹ مثبت آئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.39فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ 2 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے ۔

مزید برآں اس عرصہ کے دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا۔