ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1،200 روپے اضافہ

اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی نرخوں میں 1,200 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 43 ہزار 62 روپے کا ہوگیا ۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,200 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 43 ہزار 62 روپے کا ہوگیا ہے، 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت …

اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی نرخوں میں 1,200 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 43 ہزار 62 روپے کا ہوگیا ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,200 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 43 ہزار 62 روپے کا ہوگیا ہے، 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 1,029 روپے اضافے کے بعد 378,825 روپے سے بڑھ کر 379,854 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 347,268 روپے سے بڑھ کر 348,212 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 265 روپے اضافے کے بعد 6,367 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 227 روپے اضافے کے بعد 5,458 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,195 ڈالر سے بڑھ کر 4,207 ڈالر ہو گئی۔