ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,000 روپے کمی ریکارڈ

اسلام آباد۔3دسمبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت 1,000 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 43 ہزار 1 سو 62 روپے کا ہوگیا ۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,000 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 43 ہزار 1 سو 62 روپے کا ہوگیا ۔ 24 قیراط سونے کے 10 …

اسلام آباد۔3دسمبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت 1,000 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 43 ہزار 1 سو 62 روپے کا ہوگیا ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,000 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 43 ہزار 1 سو 62 روپے کا ہوگیا ۔ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 858 روپے کمی کے بعد 380,797 روپے سے کم ہو کر 379,939 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 349,086 روپے سے کم ہو کر 348,290 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیاکہ فی تولہ چاندی کی قیمت 81 روپے اضافے کے بعد 6,085 اور دس گرام چاندی کی قیمت 69 روپے اضافے کے بعد 5,216 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,218 ڈالر سے کم ہو کر 4,208 ڈالر ہو گئی۔