اسلام آباد۔4دسمبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت 1,700 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 41 ہزار 4 سو 62 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,700 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 41 ہزار 4 سو 62 روپے کا ہوگیا ہے ۔ 24 قیراط سونے کے 10 …
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,700 روپے کمی ریکارڈ
اسلام آباد۔4دسمبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت 1,700 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 41 ہزار 4 سو 62 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,700 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 41 ہزار 4 سو 62 روپے کا ہوگیا ہے ۔
24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 1,457 روپے کمی کے بعد 379,939 روپے سے کم ہو کر 378,482 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 348,290 روپے سے کم ہو کر 346,954 روپے ہوگئی۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 85 روپے کمی کے بعد 6,000 اور دس گرام چاندی کی قیمت 72 روپے کمی کے بعد 5,144 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,208 ڈالر سے کم ہو کر 4,191 ڈالر ہو گئی۔









