ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2,600 روپے اضافہ ،فی تولہ سونا 4 لاکھ 54 ہزار 8 سو 62 روپے کا ہوگیا

اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2,600 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 54 ہزار 8 سو 62 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 2,600 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 54 ہزار 8 سو 62 روپے کا ہوگیا ۔ 24 قیراط سونے کے 10 …

اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2,600 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 54 ہزار 8 سو 62 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 2,600 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 54 ہزار 8 سو 62 روپے کا ہوگیا ۔

24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 2,229 روپے اضافے کے بعد 387,741 روپے سے بڑھ کر 389,970 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 355,442 روپے سے بڑھ کر 357,485 روپے ہوگئی۔