ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,100 روپے اضافہ ریکارڈ

202
gold

اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,100 روپے اضافہ کے ساتھ فی تولہ سونا 2 لاکھ 80 ہزار 5 سو روپے کا ہوگیا ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 3,100 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 80 ہزار 5 سو روپے کا ہوگیا ہے۔ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 2,658 روپے اضافہ کے بعد 237,826 روپے سے بڑھ کر 240,484 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 218,007 روپے سے بڑھ کر 220,443 روپے ہوگئی۔ آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے بدھ کو رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے اضافہ کے ساتھ 3,450 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 42.86 روپے اضافے کے ساتھ 2,957.81 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2,662 ڈالر سے بڑھ کر 2,693 ڈالر ہو گئی۔