ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے12کیس رپورٹ، 7مریضوں کی حالت تشویش ناک

National Institute of Health
National Institute of Health

اسلام آباد۔4جون (اے پی پی):ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے12کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 7مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

اتوارکو این آئی ایچ کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2 ہزار254ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے12افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے، اس طرح مثبت کیسز کی شرح0.53فیصد رہی اور اس دوران کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا تاہم7مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

لاہور میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 165ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے6ٹیسٹ مثبت آئے، مثبت کیسز کی شرح 3.64 فیصد رہی۔