ملک بھر میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 17کیس رپورٹ ، مثبت شرح 0.25 فیصد رہی،قومی ادارہ صحت

اسلام آباد۔4دسمبر (اے پی پی):قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 17کیس رپورٹ ہوئے، مثبت کیسز کی شرح 0.25فیصد رہی۔

ہفتہ کو این آئی ایچ کے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے6ہزار 704 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے17 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ، اس طرح کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.25فیصد رہی ۔

مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہواجبکہ24مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔مختلف شہروں میں کئے گئے کورونا ٹیسٹ اور مثبت کیسز کی شرح کے حوالے سے کراچی میں 279 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 2 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور مثبت ٹیسٹ کی شرح 0.72فیصد رہی، اسی طرح پشاورمیں 24 گھنٹوں کے دوران 398 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے2 مریضوں کا ٹیسٹ مثبت آیا اوروہاں مثبت کیسزکی شرح0.50 فیصد رہی ۔

اسی طرح لاہو ر میں910ٹیسٹوں میں سے5افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اورشرح0.55فیصد رہی ، اسلام آباد میں 263ٹیسٹ کئے گئے جن میں سےایک مریض کا ٹیسٹ مثبت آیا اورشرح 0.38فیصد رہی،راولپنڈی میں 344کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے2ٹیسٹ مثبت آئے اوروہاں مثبت کیسز کی شرح 0.58فیصد رہی۔