ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وئرس کے13کیس رپورٹ، 11مریضوں کی حالت تشویش ناک،قومی ادارہ صحت

National Institute of Health
National Institute of Health

اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وئرس کے13کیس رپورٹ ہوئے اور 11مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ منگل کو این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران2ہزار406 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے13 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، اس طرح اس مدت میں کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.54 فیصد رہی ہے۔

مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 11 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ملک بھر کے مختلف شہروں میں 24 گھنٹوں کے دوران کیے گئے ٹیسٹوں میں سے اسلام آباد میں249 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے ایک ٹیسٹ مثبت آیا اور وہاں پر مثبت کیسوں کی شرح 0.40فیصد رہی ، اسی طرح فیصل آباد میں 114ٹیسٹوں میں سے ایک ٹیسٹ مثبت آیا، وہاں پر شرح 0.88فیصد رہی جبکہ لاہور میں512 ٹیسٹوں میں سے05 ٹیسٹ مثبت ا ٓئے اوروہاں پر مثبت کیسز کی شرح 0.98 فیصد رہی ۔