ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے115کیس رپورٹ،22 کی حالت تشویش ناک

National Institute of Health
National Institute of Health

اسلام آباد۔30مارچ (اے پی پی):ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے115کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے 22 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ جمعرات کوقومی ادارہ صحت(این آئی ایچ)کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے5ہزار520ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 115 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اس طرح مثبت کیسز کی شرح2.08فیصد رہی اور اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 22 کی حالت تشویشناک ہے۔

ملک کے مختلف شہروں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کئے گئے کورونا ٹیسٹ اور مثبت کیسز کے حوالے سے لاہور میں623 افراد میں سے 25 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح 4.01 فیصد رہی، اسی طرح اسلام آباد میں387 میں سے15 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور شرح 3.88 فیصد رہی ، کراچی میں 456 میں سے 35افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر شرح 7.68فیصد رہی جبکہ مردان میں 133 میں سے3افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح 2.26فیصد رہی۔