ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 21 ہزار 278 ٹیسٹ کئے گئے،این آئی ایچ

https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=362474

اسلام آباد۔20اپریل (اے پی پی):ملک بھر میں24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 21 ہزار 278 ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔بدھ کو این آئی ایچ کی جانب سے جاری ٹویٹ میں شیئر کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے 21 ہزار 278 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 75 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.35 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے 4 مریض جاں بحق جبکہ 215 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔