ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے12کیس رپورٹ، 12مریضوں کی حالت تشویشناک

National Institute of Health
National Institute of Health

اسلام آباد۔25جنوری (اے پی پی):ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے12کیس رپورٹ ہوئے نیز 12مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

بدھ کو قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 4ہزار56کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے12ٹیسٹ مثبت آئے اور اس دوران کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.30 فیصد رہی۔ اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 12مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ملک بھر کے مختلف شہروں میں24گھنٹوں کے دوران کیے گئے ٹیسٹوں میں اسلام آباد میں390ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک مریض کا ٹیسٹ مثبت آیا اور شرح 0.26فیصد ، بہاولپور میں133ٹیسٹوں میں سے2 ٹیسٹ مثبت اور شرح 1.50فیصد جبکہ لاہور میں 524ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 3ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر شرح 0.57فیصد رہی۔