ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے14نئے کیس رپورٹ ہوئے،قومی ادارہ صحت

National Institute of Health
National Institute of Health

اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی):قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے14نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 10مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔جمعہ کو این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 4ہزار414کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے14ٹیسٹ مثبت آئے اور اس دوران کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.32 فیصد رہی۔

اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 10مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک بھر کے مختلف شہروں میں24گھنٹوں کے دوران کیے گئے ٹیسٹوں میں اسلام آباد میں306ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک مریض کا ٹیسٹ مثبت آیا اور شرح 0.33فیصد ، پشاور میں247ٹیسٹوں میں سےایک ٹیسٹ مثبت اور شرح 0.42فیصد جبکہ لاہور میں416ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 2ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر شرح 0.48فیصد رہی۔