ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے17کیس رپورٹ ہوئے ،قومی ادارہ صحت

National Institute of Health
National Institute of Health

اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے17کیس رپورٹ ہوئے اور 11مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

جمعرات کو این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران4ہزار782کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے17 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ، اس طرح اس مدت میں کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.36 فیصد رہی۔

مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 11 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ملک بھر کے مختلف شہروں میں 24 گھنٹوں کے دوران کیے گئے ٹیسٹوں میں سے اسلام آباد میں418 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3ٹیسٹ مثبت آئےاور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح0.72فیصد رہی ، اسی طرح پشاور میں295ٹیسٹوں میں سے ایک ٹیسٹ مثبت آیا، وہاں پر شرح 0.34فیصد رہی جبکہ لاہور میں512 ٹیسٹوں میں سے5ٹیسٹ مثبت ا ٓئے اوروہاں پر مثبت کیسز کی شرح 0.98 فیصد رہی ۔