ملک بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے ،محکمہ موسمیات

73
weather

اسلام آباد۔5فروری (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم کشمیر ، بالائی خیبر پختونحوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواؤں/گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پرہلکی برف باری کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہاتاہم بالائی خیبر پختونخوا ،کشمیر ،مری ،گلیات اور گردونواح میں چند مقا مات پرہلکی بارش/ہلکی برف باری ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا میں مالام جبہ 04،پٹن02،بالاکوٹ01،کشمیر میں گڑھی دوپٹہ،مظفر آباد(سٹی) میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جبکہ مالام جبہ میں ایک اورمری میں 0.5انچ برف باری ریکارڈ کی گئی۔بدھ کو ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی08، قلات ، سکردو ،گوپس،زیارت منفی07، کوئٹہ منفی05،بگروٹ منفی 04،استور،ہنزہ،مالام جبہ،پاراچنار اور کالام میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔