ملک سے چاول کی مختلف اقسام کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی ریکارڈ

اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):ملک سے چاول کی مختلف اقسام کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی ریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک اورپی بی ایس کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چارماہ میں چاول کی مجموعی برآمدات سے ملک کو522.68ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 64.16فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چاول کی برآمدات سے …

اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):ملک سے چاول کی مختلف اقسام کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی ریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک اورپی بی ایس کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چارماہ میں چاول کی مجموعی برآمدات سے ملک کو522.68ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 64.16فیصدکم ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چاول کی برآمدات سے ملک کو907.34ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا،اکتوبرمیں چاول کی برآمدات کاحجم 153.3ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوستمبرمیں 120.31ملین ڈالراورگزشتہ سال اکتوبرمیں 270ملین ڈالرتھا،مالی سال 2025میں چاول کی برآمدات کامجموعی حجم 2.952رب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چارماہ میں باسمتی چاول کی برآمدات کاحجم 199.68ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 295.18ملین ڈالرکے مقابلہ میں 47.82فیصدکم ہے

،اکتوبرمیں باسمتی چاول کی برآمدات سے ملک کو49.70ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوستمبرمیں 46.82ملین ڈالراورگزشتہ سال اکتوبرمیں 83.90ملین ڈالرتھا۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چارماہ میں نان باسمتی چاول کی برآمدات کاحجم 353ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 612.16ملین ڈالرکے مقابلہ میں 73.41فیصدکم ہے۔