اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی) انٹرنیشنل کھلاڑی اور قومی انڈر19- چیمپئن منصور زمان نے کہا ہے کہ ملک میں انٹرنیشنل ٹورنامنٹس سے سکواش کے کھیل میں مزید فروغ حاصل ہوگا۔ گذشتہ روز اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں انٹرنیشنل ٹورنامنٹس زیادہ سے زیادہ ہونے چاہئے جس سے نئے جونیئر کھلاڑیوں کو آگے آنے کے مزید مواقع ملیں گے، انہوں نے …
ملک میں انٹرنیشنل ٹورنامنٹس سے سکواش کے کھیل کو مزید فروغ حاصل ہوگا،منصور زمان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی) انٹرنیشنل کھلاڑی اور قومی انڈر19- چیمپئن منصور زمان نے کہا ہے کہ ملک میں انٹرنیشنل ٹورنامنٹس سے سکواش کے کھیل میں مزید فروغ حاصل ہوگا۔ گذشتہ روز اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں انٹرنیشنل ٹورنامنٹس زیادہ سے زیادہ ہونے چاہئے جس سے نئے جونیئر کھلاڑیوں کو آگے آنے کے مزید مواقع ملیں گے، انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے جاری پریزیڈنٹ گولڈ کپ انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ میں پہلی بار شرکت کی ہے جس کے دوسرے راﺅنڈ میں وقاص محبوب سے شکست ہوئی لیکن اس ٹورنامنٹ میں شرکت سے میرے تجربہ میں بہت اضافہ ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ وہ اس وقت پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام نیشنل اکیڈمی اسلام آباد میں تربیت کر رہا ہے








