اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.07 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 3.53 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات (پی بی ایس) کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریہ بارے جاری ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 20 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں صارفین کیلئے قیمتوں کا حساس اشاریہ 335.54 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ …
ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.07 فیصد، سالانہ بنیادوں پر 3.53 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.07 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 3.53 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات (پی بی ایس) کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریہ بارے جاری ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 20 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں صارفین کیلئے قیمتوں کا حساس اشاریہ 335.54 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.7 فیصد اور گذشتہ سال 21 نومبر کے مقابلہ میں 3.53 فیصد فیصد زیادہ ہے۔
پیوستہ ہفتہ کے اختتام پر صارفین کیلئے قیمتوں کا حساس اشاریہ 335.31 اور گذشتہ سال 21 نومبر کو 324.11 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ ہفتہ کے دوران 13 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 22 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ اس کے برعکس 16 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ گذشتہ ہفتہ کے دوران پیاز کی قیمت میں 12.38 فیصد، چکن 8.07 فیصد، آلو 5.69 فیصد، نمک پائوڈر 1.67 فیصد، دال مونگ 1.62 فیصد، آٹا 1.41 فیصد، دال چنا 0.81 فیصد اور انڈوں کی قیمت میں 0.48 فیصد کی کمی ہوئی۔
اس کے برعکس ٹماٹر کی قیمت میں 57.03 فیصد، ایل پی جی 5.16 فیصد، لہسن 2.61 فیصد، چینی 2.23 فیصد، ڈیزل 2.17 فیصد، جارجٹ 0.80 فیصد، کیلا 0.72 فیصد، تیار چائے 0.59 فیصد، جلانے کی لکڑی 0.26 فیصد، ایک کلو بناسپتی گھی 0.21 فیصد، بیف 0.17 فیصد اور سرسوں کے تیل کی قیمت 0.13 فیصد اضافہ ہوا۔ سب سے کم یعنی 17 ہزار 732 روپے ماہوار آمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 0.07 فیصد کا اضافہ ہوا۔
17 ہزار 733 روپے سے لے کر 22 ہزار 888 روپے، 22 ہزار 889 روپے سے لے کر 29 ہزار 517 روپے، 29 ہزار 518 روپے سے لے کر 44 ہزار 175 روپے اور اس سے زیادہ ماہوار آمدنی رکھنے والے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب 0.07 فیصد، 0.04 فیصد، 0.03 فیصد اور 0.09 فیصد کا اضافہ ہوا۔ صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ کا تعین ملک کے 17 بڑے شہروں کی 50 مارکیٹوں میں 51 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی بیشی کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔








