ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود اور موسم شدید سرد رہنے اور بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات

اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود اور موسم شدید سرد رہنے اور بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے جبکہ میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند پڑنےکا سلسلہ جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل بدھ کو ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلودرہنے کا امکان ہے تا ہم شمال اور مغربی بلوچستان اورگلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے ۔

پنجاب ،خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند پڑنےکا سلسلہ جاری رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اورسرد جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہا۔ پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہے۔ اس دوران ملک میں کم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی 13،سکردو منفی 10،استور، کالام منفی 07،ہنزہ منفی 06،زیارت اور راولاکوٹ میں منفی 04ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔