ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود ،بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان

اسلام آباد۔4مارچ (اے پی پی):ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے جبکہ بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق (آج )ہفتہ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہےگا تاہم شام اور رات کے دوران شمالی بلوچستان اوربالائی خیبرپختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں بارش اورپہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہا۔سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا میں بالاکوٹ02، دیر،دروش، سیدوشریف01،کشمیر میں مظفرآباد( سٹی06،ائیرپورٹ05)، گڑھی دوپٹہ04، راولاکوٹ02 ،گلگت بلتستان میں بابوسر میں 8ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔اس