ملک کے بیشتر مغربی اور بالائی علا قوں میں مطلع بر آلود رہنے ،مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

120
اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار،بالائی خیبرپختونخوا ، شمال مشرقی/جنوبی پنجاب،کشمیر ، گلگت بلتستان میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):ملک کے بیشتر مغربی اور بالائی علا قوں میں مطلع بر آلود رہنے کے علاوہ مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند /سمو گ چھا ئے رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو ملک کے بیشتر بالائی علا قوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ خیبر پختونخوا، شمالی بلوچستان میں تیز ہواؤ ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ شام/رات کے اوقات میں خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کا امکان ہے۔ اس دوران پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند /سمو گ چھا ئے رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہا تاہم کوئٹہ( شیخ ماندہ 14، سمنگلی 03) ، قلات 05 اورخضدار میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ اس دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 05،اسکردو منفی03اور کالام میں منفی01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔