ویلنگٹن ۔ 6جنوری (اے پی پی) نیوزی لینڈ نے کولن منرو کی شاندار سنچری کی بدولت بنگلہ دیش کو دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں 47 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔ منرو کی 101 رنز کی دلکش اننگز کی بدولت نیوزی لینڈ نے بنگال ٹائیگرز کو 196 رنز کا ہدف دیا، جواب میں بنگالی ٹیم 18.1 اوورز میں …
منرو کی سنچری، نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں 47 رنز سے ہرا کر سیریز جیت لی

مزید خبریں
ویلنگٹن ۔ 6جنوری (اے پی پی) نیوزی لینڈ نے کولن منرو کی شاندار سنچری کی بدولت بنگلہ دیش کو دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں 47 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔ منرو کی 101 رنز کی دلکش اننگز کی بدولت نیوزی لینڈ نے بنگال ٹائیگرز کو 196 رنز کا ہدف دیا، جواب میں بنگالی ٹیم 18.1 اوورز میں 148 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی۔ ایش سودی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ کولن منرو کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔








