ملتان۔ 07 جون (اے پی پی):مچھلیاں پکڑنے کے شوق نے ایک 12 سالہ بچے کی جان لے لی۔ ریسکیو کنٹرول روم کو جمعہ کے روز حسن آباد گلی نمبر 10 سے ایک کال موصول ہوئی کہ ایک بچہ تالاب میں ڈوب گیا ہے۔
ریسکیو کنٹرول روم نے اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر قریبی موٹر سائیکل ریسکیو ایمبولینس، ریسکیو ایمبولینس، واٹر ریسکیو وین اور ریسکیو ٹیمیں روانہ کیں۔ موقع پر موجود لوگوں کے مطابق بچہ تالاب پر مچھلیاں پکڑ رہا تھا کہ اچانک ڈوب گیا
ریسکیو اہلکاروں نے فوری اپریشن کرتے ہوئے پولیس کی موجودگی میں بچے کی لاش کو تالاب سے نکال کر لواحقین کے حوالے کر دیا ۔جاں بحق بچے کی شناخت علی ولد مجاہد حسین کے نام سے ہوئی ۔