مکئی کی برداشت کے موقع پر انتہائی احتیاط سے کام لیاجائے، ماہرین زراعت

فیصل آباد اکتوبر 23(اے پی پی):ماہرین زراعت نے کہاہے کہ مکئی کی برداشت کے موقع پر انتہائی احتیاط سے کام لیاجائے کیونکہ موسم کی تبدیلی ، کم دھوپ ،فضا میں نمی کے باعث تیار شدہ فصل کو نقصان پہنچنے کا احتمال رہتاہے لہٰذا کاشتکار چھلیاں خشک اور دانے الگ کرکے پیداوار کو اچھی طرح محفوظ بنائیں۔ایک ملاقات کے دوران انہوںنے کہاکہ مکئی کی کٹائی سے پہلے پیداوار کے اندازے کے …

فیصل آباد اکتوبر 23(اے پی پی):ماہرین زراعت نے کہاہے کہ مکئی کی برداشت کے موقع پر انتہائی احتیاط سے کام لیاجائے کیونکہ موسم کی تبدیلی ، کم دھوپ ،فضا میں نمی کے باعث تیار شدہ فصل کو نقصان پہنچنے کا احتمال رہتاہے لہٰذا کاشتکار چھلیاں خشک اور دانے الگ کرکے پیداوار کو اچھی طرح محفوظ بنائیں۔ایک ملاقات کے دوران انہوںنے کہاکہ مکئی کی کٹائی سے پہلے پیداوار کے اندازے کے مطابق زمین سے ایک فٹ اونچے چبوترے بنا لیے جائیں جو درمیان سے ذرا اونچے ہوں تاکہ اگر بارش ہو جائے تو پانی ان چبوتروں کے اوپر نہ ٹھہر سکے ۔

Leave a Reply