مہنگائی میں کمی کے باعث پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،سرمایہ کاروں کا بھرپور اعتماد

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):ملک میں مہنگائی میں کمی کی حالیہ رپورٹ سامنے آنے کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) نے منگل کے روز کاروبار کا مثبت آغاز کیا، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں نے بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور مارکیٹ میں نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی۔مارکیٹ اوپن ہوتے ہی کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1,058 پوائنٹس اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس …

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):ملک میں مہنگائی میں کمی کی حالیہ رپورٹ سامنے آنے کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) نے منگل کے روز کاروبار کا مثبت آغاز کیا، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں نے بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور مارکیٹ میں نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی۔مارکیٹ اوپن ہوتے ہی کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1,058 پوائنٹس اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس بڑھ کر 169,120 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ یہ شرح گزشتہ بندش 168,062.19 پوائنٹس کے مقابلے میں 0.56 فیصد بہتری کی مظہر ہے۔

حکومتی معاشی پالیسیوں، مالیاتی نظم و ضبط اور مہنگائی کے دباؤ میں کمی کے مثبت اثرات براہِ راست سرمایہ کارانہ اعتماد میں بہتری کی صورت میں سامنے آ رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق نومبر 2025 کے لیے ملک کی بنیادی مہنگائی معمولی کمی کے ساتھ 6.24 فیصد سے گھٹ کر 6.15 فیصد ہوگئی، جسے مارکیٹ نے ایک مضبوط مثبت اشارہ کے طور پر لیا۔گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں تیزی دیکھی گئی، جہاں بنچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1,384.50 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 168,062.19 پوائنٹس پر بند ہوا، جو گزشتہ سیشن کے مقابلے میں 0.83 فیصد بہتری ہے۔

مزید برآں، ریڈی مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی بھرپور سرگرمی دیکھنے میں آئی، جہاں 735.52 ملین شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مجموعی مالیت 46.18 ارب روپے رہی۔ یہ حجم گزشتہ سیشن کے 592.74 ملین شیئرز اور 41.96 ارب روپے کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن بھی بڑھ کر 18.866 ٹریلین روپے سے 19.032 ٹریلین روپے ہو گئی۔گزشتہ روز مجموعی طور پر 484 فعال کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا، جن میں سے 278 کمپنیوں کی قیمتوں میں اضافہ، 162 میں کمی جبکہ 44 میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی گئی۔حکومت پاکستان اور متعلقہ ادارے اس اعتماد کو مزید مستحکم کرنے کے لیے کاروباری ماحول میں بہتری، مالیاتی استحکام اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مسلسل اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔