میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر کی 51ویں برسی منائی گئی

ispr
ispr

راولپنڈی۔6دسمبر (اے پی پی):پاک فوج کے میجر شبیر شریف شہید(نشان حیدر )کی 51ویں برسی منگل کو لاہور میں منائی گئی،جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل ملک امیر محمد خان نے میجر شبیر شریف شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ پھولوں کی چادر چڑھانے کی تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، سول و عسکری حکام اور شہید کے لواحقین نے شرکت کی۔