مینز بگ بیش لیگ ،پرتھ سکارچرز اور سڈنی سکسرز کے درمیان کوالیفائر میچ کل کھیلا جائے گا

Australia

میلبورن۔27جنوری (اے پی پی):دفاعی چیمپئن پرتھ سکارچرز اور سڈنی سکسرز کی ٹیموں کے درمیان بی بی ایل کا کوالیفائر میچ کل ہفتہ کو پرتھ کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ کرکٹ آسٹریلیا کے زیر اہتمام مینز بگ بیش لیگ بی بی ایل کا بارہواں ایڈیشن آسٹریلیا میں جاری ہےجس شائقین کرکٹ کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کومل رہے ہیں۔ بگ بیش لیگ میں اختتامی مرحلے کی طرف گامزن ہے۔

ٹورنامنٹ کا کوالیفائر میچ دفاعی چیمپئن پرتھ سکارچرز اور سڈنی سکسرز کے درمیان 28 جنوری کو پرتھ کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں فائنل سمیت کل 61میچز کھیلے جائیں گے۔ٹورنامنٹ میں پرتھ سکارچرز کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کے لئے کوشاں ہے۔

بگ بیش لیگ مردوں کا ایک پیشہ ورانہ ٹی ٹونٹی ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ ہے جس میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں تھیں جن میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز، برسبین ہیٹ ، ہوبارٹ ہریکینز، میلبورن رینیگیڈز، میلبورن سٹارز، پرتھ سکارچر ز، سڈنی سکسرز اور سڈنی تھنڈرشامل ہیں۔ٹورنامنٹ ناک آئوٹ مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 4فروری کو کھیلا جائے گا۔