قائدِ عوام یونیورسٹی آف انجینئرنگ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نواب شاہ میں سال 2026 کے بیچ میں داخلوں کے لیے کمپیوٹرائزڈ انٹری ٹیسٹ یونیورسٹی کی ماڈرن لائبریری میں منعقد کیا گیا۔
نوابشاہ ،قائدِ عوام یونیورسٹی آف انجینئرنگ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں داخلوں کے لیے کمپیوٹرائزڈ انٹری ٹیسٹ یونیورسٹی کی ماڈرن لائبریری میں منعقد کیا گیا
نوابشاہ۔ 09 جون (اے پی پی):قائدِ عوام یونیورسٹی آف انجینئرنگ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نواب شاہ میں سال 2026 کے بیچ میں داخلوں کے لیے کمپیوٹرائزڈ انٹری ٹیسٹ یونیورسٹی کی ماڈرن لائبریری میں منعقد کیا گیا۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیم رضا سمون نے بتایا کہ قائدِ عوام یونیورسٹی آف انجینئرنگ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نواب شاہ کے 25 شعبہ جات، جن میں 14 انجینئرنگ، 9 سائنس اور 2 ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹس شامل ہیں، میں داخلوں کے لیے کمپیوٹرائزڈ انٹری ٹیسٹ لیا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ شعبہ جات میں داخلے کے لیے مجموعی طور پر 4 ہزار 66 امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائیں، جن میں سے 2 ہزار 509 درخواستیں منظور کی گئیں جبکہ مختلف وجوہات کی بنا پر 1 ہزار 557 درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔انہوں نے کہا کہ روزانہ دو اضلاع کے امیدواروں کے لیے دو شفٹوں میں انٹری ٹیسٹ لیا جا رہا ہے اور یہ سلسلہ 17 جون تک جاری رہے گا۔وائس چانسلر نے مزید بتایا کہ کمپیوٹرائزڈ انٹری ٹیسٹ کی خاص بات یہ ہے کہ امیدوار جیسے ہی اپنا ٹیسٹ مکمل کرے گا، اس کا نتیجہ فوری طور پر اس کے سامنے آ جائے گا۔ کامیاب امیدوار اسی روز فیس جمع کرا سکیں گے، داخلہ حاصل کر سکیں گے اور انہیں اسی دن ہاسٹل رول نمبر بھی الاٹ کر دیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی میں مجموعی طور پر 1500 نشستیں موجود ہیں، جن کے لیے 1938 طالب علم اور 571 طالبات کمپیوٹرائزڈ انٹری ٹیسٹ دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انٹری ٹیسٹ میں کامیابی کے لیے کم از کم 40 نمبر حاصل کرنا ضروری ہیں









