نوزائیدہ بچوں کے لئے دودھ، کریم اور دودھ کی خوراک کی ملکی درآمدات میں جاری مالی سال کے ابتدائی چار ماہ کے دوران اضافہ

اسلام آباد۔4دسمبر (اے پی پی):نوزائیدہ بچوں کے لئے دودھ، کریم اور دودھ کی خوراک کی ملکی درآمدات میں جاری مالی سال کے ابتدائی چار ماہ کے دوران 18.49 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے طابق رواں مالی سال میں جولائی تا اکتوبر 2025 کے دوران درآمدات کا حجم 48.7 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی …

اسلام آباد۔4دسمبر (اے پی پی):نوزائیدہ بچوں کے لئے دودھ، کریم اور دودھ کی خوراک کی ملکی درآمدات میں جاری مالی سال کے ابتدائی چار ماہ کے دوران 18.49 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے طابق رواں مالی سال میں جولائی تا اکتوبر 2025 کے دوران درآمدات کا حجم 48.7 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا اکتوبر 2024 کے لئے نوزائیدہ بچوں کے لئے دودھ، کریم اور دودھ کی خوراک کی درآمدات کی مالیت 41.1 ملین ڈالر رہی تھی۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران نوزائیدہ بچوں کے لئے دودھ، کریم اور دودھ کی خوراک کی قومی درآمدات میں 7.6 ملین ڈالر یعنی 18.49 فیصد کی بڑھوتری ریکارڈ کی گئی ہے۔