نوشہرہ پولیس نےقتل، اقدام قتل و پولیس مقابلہ کے متعدد مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتارکرلیا۔
نوشہرہ ،قتل، اقدام قتل و پولیس مقابلہ کے متعدد مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار
پشاور۔ 09 جون (اے پی پی):نوشہرہ پولیس نےقتل، اقدام قتل و پولیس مقابلہ کے متعدد مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتارکرلیا۔ترجمان نوشہرہ پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ اضاخیل کلیم اللہ خان نے بمعہ پولیس ٹیم خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے قتل، اقدام قتل، پولیس مقابلہ اور منشیات کے متعدد مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا ۔ضلعی پولیس سربراہ احمد شاہ نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او اضاخیل و ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اشتہاریوں مجرمان اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔









