نوشہرہ ورکاں، محرم الحرام کے دوران سکیورٹی حوالہ سے موک ایکسر سائز

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی خصوصی ہدائت پر ضلع بھر میں ماہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات کے حوالہ سے تیاریاں اور اداروں کے درمیان میٹنگز کا سلسلہ جاری ہے جاری ہیں

نوشہرہ ورکاں ۔ 09 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی خصوصی ہدائت پر ضلع بھر میں ماہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات کے حوالہ سے تیاریاں اور اداروں کے درمیان میٹنگز کا سلسلہ جاری ہے جاری ہیں ، اور ائندہ دنوں عشرہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی اور امن امان کے حوالہ سے اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں سعدیہ جمال کی موجودگی میں پنجاب پولیس اور ریسکیو 1122نوشہرہ ورکاں کی ٹیم نے ال عمران امام بارگاہ میں موک ایکسر سائز کا مظاہرہ کیا۔ اور اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں سعدیہ جمال نے موک ایکسر سائز میں شریک پنجاب پولیس اور ریسکیو 1122نوشہرہ ورکاں کے جوانوں کی بہترین پرفارمنس پر شاباش دی ۔

مزید خبریں