نوشہرہ ورکاں ،متہ ورکاں میں خاتون کے ہاں چار جڑواں بچوں کی پیدائش

123
Nowshera Warkan
Nowshera Warkan

نوشہرہ ورکاں۔ 09 دسمبر (اے پی پی):نوشہرہ ورکاں کے نواحی گاوں متہ ورکاں میاںشہباز احمد کے گھرپرچار جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی۔شہباز احمد گھر چار جڑواں بچوں کی پیدائش سے نہ صرف فیملی ممبران بلکہ پورا گاوں خوشی سےسے نہال ہے اور مبارکباد دے رہے ہیں ۔ تین بیٹوں اور ایک بیٹی کی ایک ساتھ پیدائش پر بچوں کی صحت سلامتی کی دعائیں کی گئیں ۔

یاد رہے کہ شہباز احمد کےپہلے دو بچے ہیں۔ جن میں ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔شہباز احمد کا کہنا ہے کہ قدرت نے اسے اولاد جیسی نعمت سے جس قدر نوازا ہے کم نہیں ۔جبکہ اسکے گھر چار جڑواں بچوں کومبارکباد دینے کے لیے عوام کا تانتا بندھا ہوا ہے۔