ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی خصوصی ہدائت پر موسم برسات سے قبل بڑے نالوں اور نالیوں کی گہرائی تک صفائی کا اغاز ہو گیا
نوشہرہ ورکاں ،ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کی ہدایت پرموسم برسات سے قبل نالوں کی صفائی کا آغاز ہو گیا
نوشہرہ ورکاں ۔ 09 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی خصوصی ہدائت پر موسم برسات سے قبل بڑے نالوں اور نالیوں کی گہرائی تک صفائی کا اغاز ہو گیا ۔اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں سعدیہ جمال کی نگرانی میں نوشہرہ ورکاں سے گندے اور برساتی پانی کے روانی کے ساتھ انخلا کے لیے اندرون شہر میں اور بڑے نالوں کی صفائی کا سلسلہ جاری ہے ،اور ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ملازمین دی گئی ھدایات پر عمل کرتے ہوئے نوشہرہ ورکاں کی مین شاھراوں پر موجود نالوں کی صفائی میں مصروف ہیں









