نیویارک۔29اگست (اے پی پی): سربیا کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار عالمی نمبر دو اور میگا ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ نوویک جوکووچ اور یونانی ٹینس سٹار سٹیفانوس یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے جبکہ ڈنمارک کے فورتھ سیڈڈ ہولگر رونے اور کینیڈین ٹینس کھلاڑی فیلکس آگر مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔
سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے امریکا کے شہر نیویارک میں جاری ہیں۔ مینز سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں سربین سیکنڈ سیڈ ڈ نوویک جوکووچ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف فرانسیسی کھلاڑی الیگزینڈر مولر کو سٹریٹ سیٹس میں 0-6، 2-6 اور 3-6 سے شکست دی اور دوسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا، جہاں ان کا مقابلہ ہسپانوی حریف کھلاڑی برنابی زاپاٹامیرالس سے ہوگا۔
ایک اور میچ میں یونان کے سٹیفانوس نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف کینیڈین کھلاڑی میلوس رائونک کو سیدھے سیٹس میں 2-6، 3-6 اور 4-6 سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ سپین کے روبرٹو کارا بالس بینا نے حریف فورتھ سیڈڈ ڈینیش کھلاڑی ہولگر رونے کو سخت مقابلے کے بعد 3-6، 6-4، 3-6 اور 2-6 سے اپ سیٹ شکست دے کر میگا ایونٹ سے باہر کر دیا۔پہلے رائونڈ کے دیگرے مقابلوں میں ناروے کے کیسپر رڈ ،امریکا کے فرانسس تائیفو اور تھامس پال،امریکا کے ہی ٹیلر فریٹز اور سربیا کے لاسلو جیری اپنے میچز جیت کر دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=383901